جناب الحاج شیخ عبدالسلام چاولہ صاحب
احقر کی ولادت ۲۵ فروری ۱۹۳۶ء میں ہوئی۔ پنجابی سوداگران دہلی برادری سے تعلق ہے۔ کراچی میں بی کام تک تعلیم حاصل کی ہے۔ سن ۱۹۸۰ء میں حضرت رحمہ اللہ حجازِ مقدس سے کراچی تشریف لائے تو میرے پڑوس میں رہائش اختیار کی۔ تب سے لے کر تادمِ واپسیں حضرت رحمہ اللہ سے گہرا تعلق […]
حضرت مولانا میاں غلام مصطفی صاحب
(مہتممِ مدرسہ زکریا گڑھی حبیب اللہ) احقر کی ولادت ۱۵ جولائی ۱۹۶۱ء میں ہوئی۔ جائے پیدائش حلقہ ڈیریاں تحصیل بالاکوٹ ضلع مانسہرہ ہزارہ ہے۔ کھٹانہ خاندان میں سے میاں جمال الدین ولی رحمہ اللہ کی اولاد ’’جمالی‘‘ برادری سے تعلق ہے۔ اپنی جائے پیدائش ڈیریاں میں پرائمری تک تعلیم حاصل کی۔ بالاکوٹ ہائی اسکول سے […]
جناب الحاج محمد نقی صاحب
احقر کا سنِ ولادت ۱۹۳۶ء ہے۔ پنجابی سوداگران دہلی برادری سے تعلق ہے۔ سٹی ہائی اسکول سے ۱۹۵۵ء میں میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ ایس ایم کالج سے ایف اے تک تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۹۰ء میں حضرت رحمہ اللہ کے ہمراہ اعتکاف کا موقع ملا، شناسائی پہلے سے تھی۔ ۱۹۹۳ء میں حضرت رحمہ اللہ سے […]
جناب الحاج محمد عرفان صاحب
احقر کا سنِ ولادت ۲۴ جولائی ۱۹۵۴ء ہے۔ ہندوستان کی ریاست جودھ پور کے علاقہ لاڈنوں اور ڈیڈوانہ کی سادات فیملی سے تعلق ہے۔ سن ۱۹۷۴ء میں گورنمنٹ کالج فارمین ناظم آباد کراچی سے B.Sc کی تعلیم حاصل کی، گورنمنٹ کالج فار ایجوکیشن قاسم آباد کراچی سے ۱۹۷۶ء میں B.Ed کی تعلیم پائی، گورنمنٹ کالج […]
حضرت مولانا عبدالرؤوف میانوی صاحب دامت بركاتہم العالیہ
احقر کی ولادت ۲ مارچ ۱۹۶۷ء میں ہوئی۔ قصبہ نمک میانی، تحصیل بھلوال، ضلع سرگودھا آبائی علاقہ ہے۔ ابتدائی تعلیم مدرسہ عربیہ دار السلام منڈی پھلروان ضلع سرگودھا میں حاصل کی۔ دیگر علوم و فنون میانوالی، بھکر، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے مختلف مدارس میں حاصل کیے۔ دورۂ حدیث ۱۹۸۷ء میں جامعۃ العلوم […]
حضرت مولانا محمد داؤد صاحب دامت بركاتہم العالیہ
حضرت مولانا محمد داؤد صاحب رحمہ اللہ احقر کا سنِ ولادت ۱/۳/۱۹۶۹ء ہے۔ ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ کھلیالہ، جبکہ اعوان برادری سے تعلق ہے۔ والد صاحب رحمہ اللہ آرمی سے ریٹائرڈ تھے۔ اپنے گاؤں کے علاوہ قرب و جوار کے دیہاتوں کی غمی خوشی میں شریک رہنے والے اور صوم و صلوٰۃ کے پابند […]
حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب دامت بركاتہم العالیہ
حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب رحمہ اللہ (استاذ الحدیث جامعہ معہد الخلیل الاسلامی) احقر کی ولادت ۱۹۵۵ء میں ہوئی۔ ہندوستان کے مشرقی پنجاب ضلع ہوشیار پور کی راجپوت برادری سے تعلق ہے۔ حفظِ قرآن اوکاڑہ میں کیا، اس کے بعد جلالین تک جامعہ رشیدیہ ساہیوال میں، موقوف علیہ دار العلوم کبیر والا میں اور […]
حضرت مولانا سہیل الرحمن صاحب دامت بركاتہم العالیہ
(خواہر زادہ حضرت والا رحمہ اللہ، استاذ الحدیث جامعہ معہد الخلیل الاسلامی) احقر کا سنِ ولادت ۱۹۶۶ء بمطابق ۱۳۸۶ھ ہے۔ لدھیانہ برادری سے تعلق ہے۔ مکی مسجد اور ریاض مسجد میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔ جبکہ درسِ نظامی کی مکمل تعلیم جامعہ علومِ اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی میں حاصل کی۔ ۱۴۰۳ھ میں حضرت اقدس […]
حضرت مولانا محمد عاصم صاحب دامت بركاتہم العالیہ
(خواہر زادہ حضرت والا رحمہ اللہ، استاذ الحدیث جامعہ معہد الخلیل الاسلامی) احقر کا سنِ ولادت ۱۹۶۸ء ہے۔ پنجابی سوداگرانِ دہلی برادری سے تعلق ہے۔ قرآن کریم مکی مسجد کراچی میں حفظ کیا۔ درسِ نظامی کی مکمل تعلیم اعدادیہ تا دورۂ حدیث جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں حاصل کی۔ حصولِ علم حضرت […]
حضرت مفتی محمد سلمان یاسین صاحب دامت بركاتہم العالیہ
(دامادِ حضرت والا رحمہ اللہ، مدرس جامعہ معہد الخلیل الاسلامی) احقر کی ولادت ذوالقعدہ ۱۳۹۷ھ بمطابق اکتوبر ۱۹۷۷ء میں ہوئی۔ پنجابی سوداگران دہلی برادری سے تعلق ہے۔ مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم الفتحیہ گارڈن میں قرآن مجید حفظ کیا۔ درسِ نظامی از اول تا آخر کی تعلیم معہد الخلیل میں حاصل کی۔ تخصص فی الفقہ کی […]