مضامین

حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب دامت بركاتہم العالیہ

حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب رحمہ اللہ

(استاذ الحدیث جامعہ معہد الخلیل الاسلامی)

احقر کی ولادت ۱۹۵۵ء میں ہوئی۔ ہندوستان کے مشرقی پنجاب ضلع ہوشیار پور کی راجپوت برادری سے تعلق ہے۔ حفظِ قرآن اوکاڑہ میں کیا، اس کے بعد جلالین تک جامعہ رشیدیہ ساہیوال میں، موقوف علیہ دار العلوم کبیر والا میں اور دورۂ حدیث جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن میں حضرت اقدس علامہ محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ کی سرپرستی میں مکمل کیا۔ افتاء کی تمرین مختلف حضرات اساتذہ کی سرپرستی میں اپنے طور پر کی۔

۱۹۸۴ء میں بحیثیت مدرس معہد الخلیل میں تقرر ہوا اور حضرت کی حیات تک الحمدللہ رہا۔ حضرت کے بعد بھی الحمدللہ اسی مدرسے سے تعلق ہے۔ اللہ اس تعلق کو مرتے دم تک قائم و دائم رکھے۔ حضرت رحمہ اللہ کی شخصیت سے وابستہ یادوں اور تأثرات پر مشتمل تحریر سپردِ قلم کی جا چکی ہے۔ ۲۵ رمضان المبارک ۱۴۲۱ھ بمطابق ۲۱ دسمبر ۲۰۰۰ء کو مسجد معہد الخلیل میں حضرت نے اجازت عطا فرمائی۔

آج کل مدرسہ معہد الخلیل میں تدریس اور مسجد عالمگیر بہادرآباد کراچی میں امامت و خطابت کی خدمت سپرد ہے۔

حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب دامت بركاتہم العالیہ
استاذ الحدیث جامعہ معہد الخلیل الاسلامی