حضرت مولانا محمد عاصم صاحب دامت بركاتہم العالیہ
(خواہر زادہ حضرت والا رحمہ اللہ، استاذ الحدیث جامعہ معہد الخلیل الاسلامی)
احقر کا سنِ ولادت ۱۹۶۸ء ہے۔ پنجابی سوداگرانِ دہلی برادری سے تعلق ہے۔ قرآن کریم مکی مسجد کراچی میں حفظ کیا۔ درسِ نظامی کی مکمل تعلیم اعدادیہ تا دورۂ حدیث جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں حاصل کی۔ حصولِ علم حضرت اقدس رحمہ اللہ جو کہ احقر کے عمِّ محترم بھی ہیں، کی سرپرستی میں ہی رہا۔ الحمدللہ زندگی کا ایک طویل عرصہ حضرت رحمہ اللہ کی صحبت اور زیرِ نگرانی گزرا۔ واقعات تو بہت ہیں کس کس کو بیان کیا جائے۔
تعلق تو ساری زندگی کا ہی تھا البتہ بیعت و استرشاد کا تعلق غالباً درجہ ثالثہ یا رابعہ میں قائم ہوا اور اس کے بعد تاحیات یہ تعلق مضبوط ہوتا ہی چلا گیا۔
۲۰۰۰ء کے رمضان المبارک میں جس میں حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب مدظلہ اور جناب حافظ محمد شاہد صاحب مدظلہ کو اجازت مرحمت فرمائی، احقر کو بھی اجازت سے نوازا۔ اللہ تعالیٰ اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
فی الحال جامعہ معہد الخلیل الاسلامی میں بعض کتبِ حدیث کی تدریس کی خدمت پر مامور ہوں۔
حضرت مولانا محمد عاصم صاحب
استاذ الحدیث جامعہ معہد الخلیل الاسلامی