Asset 90 - Copy
Asset 90 - Copy
Asset 90 - Copy
Asset 90 - Copy
طلباء و طالبات
0
شعبہ جات
0
Asset 90 - Copy
شاخیں
0
Asset 90 - Copy
اساتذہ و عملہ
0
Asset 90 - Copy
فضلاء
0

تعارفِ معہد

علم کے نور سے معرفت کے سمندر تک

معہد الخلیل الاسلامی، کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع ایک ممتاز دینی ادارہ ہے، جو قریب نصف صدی سے دینی تعلیم و تربیت، دعوت و اشاعت اور خدمتِ انسانیت کے میدانوں میں سرگرم ہے۔ 6 صفر 1402ھ (1982ء) کو حضرت مولانا محمد یحییٰ مدنی نور اللہ مرقدہ نے اپنے شیخِ کامل، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا مدنی رحمہ اللہ کی مشاورت و رہنمائی میں اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ ان کی فکر، اخلاص اور دینی بصیرت سے شروع ہونے والے اس مبارک سفر کا افتتاح حضرت مفتی محمود الحسن گنگوہی رحمہ اللہ نے اپنے دستِ مبارک سے فرمایا۔ چند ہی برسوں میں یہ ادارہ ایک جامع علمی، تربیتی، دعوتی اور اصلاحی نظام کی صورت اختیار کر گیا۔

تعارف بانی معھد

علوم و معارف کا بحر بے کنار

حضرت مولانا محمد یحییٰ مدنیؒ 1939ء میں لدھیانہ (بھارت) کے ایک دین دار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابھی بچپن ہی تھا کہ 1947ء کی تقسیمِ ہند کی کشاکش نے پورے برصغیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آپ کا خاندان بھی اس کٹھن آزمائش سے گزرا۔ چنانچہ ہجرت کر کے لاہور پہنچے۔ لاہور میں مختصر قیام کے بعد بالآخر کراچی کو مستقل مسکن بنایا۔ ہجرت کے یہ صبر آزما حالات آپ کی شخصیت میں استقامت، حوصلہ اور دین سے گہری وابستگی کے نقوش ثبت کر گئے، جو آگے چل کر آپ کی پوری زندگی کا سرمایہ بنے۔

نئے سوالات
ولیمہ کی سنت کب ادا ہوگی

واضح رہے کہ ولیمہ اس کھانے کو کہا جاتا ہے، جس کا نکاح اور میاں بیوی کے درمیان خلوت ہوجانے کے بعد اہتمام کیا جائے، لہذا جس دن…

تفصیل