حضرت حافظ محمد شاہدصاحب

(دامادِ حضرت والا رحمہ اللہ، ناظمِ شعبۂ حفظ جامعہ معہد الخلیل الاسلامی) احقر کا تعلق دہلی برادری سے ہے۔ حفظِ قرآن سمیت مکمل تعلیم معہد الخلیل الاسلامی میں حاصل کی۔ شعبان المعظم ۱۴۰۱ھ میں حضرت رحمہ اللہ کے دامنِ شفقت سے وابستگی کا شرف حاصل ہوا۔ الحمدللہ! اس وقت سے اخیر حیات تک سفر و […]

صاحبزادہ حضرت مفتی محمد مدنی صاحب دامت بركاتھم العالیہ

(مدرس معہد الخلیل الاسلامی) میری ولادت ۳۰ اپریل ۱۹۷۹ء میں ہوئی۔ پنجابی سوداگران دہلی برادری سے تعلق ہے۔ حفظِ قرآن اور درسِ نظامی کی مکمل تعلیم معہد الخلیل الاسلامی میں حاصل کی۔ تخصص فی الفقہ بندہ نے اور بہنوئی مفتی محمد سلمان یاسین صاحب نے جامعہ بنوری ٹاؤن سے کیا۔ بچپن میں حضرت صوفی محمد […]

صاحبزادہ حضرت مولانا محمد زکریا مدنی صاحب دامت بركاتھم العالیہ

(استاذ الحدیث جامعہ معہد الخلیل الاسلامی) احقر کا سنِ ولادت ۲ فروری ۱۹۷۷ء ہے۔ جمعیت پنجابی سوداگران سے تعلق ہے۔ قاعدہ کی بسم اللہ سے بخاری شریف کی آخری حدیث سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ تک اپنے مادرِ علمی میں پڑھا ہے۔ حضرت والد ماجد رحمہ اللہ کی شفقتوں کے سایہ تلے شروع ہی […]

صاحبزادہ حضرت مولانا محمد یوسف مدنی صاحب دامت بركاتھم العالیہ

احقر کی ولادت ۳۱ مارچ ۱۹۷۵ء کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ پنجابی سوداگران دہلی برادری سے تعلق ہے۔ ابتداً مدینہ منورہ میں قیام کی سعادت حاصل رہی۔ حضرت والد صاحب رحمہ اللہ کے ساتھ حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کے دَر کی حاضری خوب یاد ہے اور حضرت شیخ کا سُرخ و سفید نورانی چہرہ […]

صاحبزادہ حضرت مولانا محمد الیاس مدنی صاحب دامت بركاتھم العالیہ

(مہتمم جامعہ معہد الخلیل الاسلامی) اس عاجز کی ولادت ۳ جون ۱۹۷۲ء کی ہے۔ بچپن کے ابتدائی ۷، ۸ سال مدینہ منورہ کا قیام رہا۔ قاعدہ اور پارہ عم کا کچھ حصہ حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کے زیرِ سرپرستی قائم شدہ مکتب جس کے منتظمین میں والد صاحب رحمہ اللہ بھی تھے، حضرت اقدس […]

مختصر سیرت و سوانح حیات حضرت والد ماجد (سال بہ سال)

صاحبزادہ مولانا محمد زکریا مدنی صاحب سلسلۂ نسب اس طرح ہے: ’’مولانا محمد یحییٰ مدنی بن الحاج شیخ محمد یونس بن الحاج شیخ محمد صدیق بن الحاج شیخ عبدالرحمن رحہم اللہ‘‘۔ جناب شیخ محمد صدیق صاحب کے چھ بیٹے تھے۔ ان میں سے چار حضرت والد ماجد رحمہ اللہ کے تایا تھے اور ایک چچا […]

ہمارے حضرت کی چند ادائیں اور اکابرین کے تأثرات

مولوی عبداللہ گل حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا فرمان ہے: ’’میری قدر دانی جتنی میرے بڑوں نے کی، میرے چھوٹوں نے نہیں کی‘‘۔ حضرت شیخ الحدیث صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’مجھ پر یہ فقرہ حرف بحرف صادق آ رہا ہے‘‘ (آپ بیتی: ۱۶۹)۔ مرشدی محبوبِ اکابر حضرت مولانا محمد یحییٰ مدنی نور اللہ مرقدہٗ […]

یہی کچھ ہیں ان کی کرامت کی باتیں

مولوی احمد بلالمتعلم دورۂ حدیث حضرت والا رحمہ اللہ نے اپنی زندگی کے قیمتی لمحات حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ کی صحبت میں گزارے اور ان کو خوب وصول کیا۔ یہی وجہ تھی کہ آپ کی زندگی میں اپنے اسلاف و اکابرین کی صحبت کی روح ہر وقت پھڑکتی رہتی۔ آپ اپنے […]

حضرت شیخ الحدیث کی نسبتوں کے امین

مولانا محمد سفیان بلند صاحبمتخصص فی الافتاء، جامعہ دارالہدیٰ گلستان جوہر کراچی آج سے ۱۸، ۱۹ سال قبل جب درسِ نظامی کا آغاز کیا تو اس وقت مختلف دینی اداروں میں ایک دینی ادارے ’’مدرسہ معہد الخلیل الاسلامی‘‘ کا تعارف ہوا۔ اس وقت معلوم ہوا کہ اس دینی مدرسہ کے بانی و رئیس حضرت مولانا […]

یادِ شیخ

مولانا عبید الرحمن رئوفی صاحبمدرس جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ سیدی و مرشدی شیخ المشائخ حضرت اقدس مولانا محمد یحییٰ مدنی صاحب رحمہ اللہ کو آنکھوں سے اوجھل ہوئے آٹھ ماہ ہونے کو ہیں۔ ان آٹھ ماہ میں سینکڑوں بار حضرت رحمہ اللہ کی شخصیت سے وابستہ ساڑھے تین سالہ مشاہدات و تأثرات کو قلم بند […]