جناب الحاج محمد نقی صاحب
احقر کا سنِ ولادت ۱۹۳۶ء ہے۔ پنجابی سوداگران دہلی برادری سے تعلق ہے۔ سٹی ہائی اسکول سے ۱۹۵۵ء میں میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ ایس ایم کالج سے ایف اے تک تعلیم حاصل کی۔
۱۹۹۰ء میں حضرت رحمہ اللہ کے ہمراہ اعتکاف کا موقع ملا، شناسائی پہلے سے تھی۔ ۱۹۹۳ء میں حضرت رحمہ اللہ سے ذکر سیکھا، اس کے بعد حج سے واپسی کے موقع پر حضرت رحمہ اللہ نے مجھ سے فرمایا: ’’روضۂ شریف پر کھڑے ہو کر میں نے آپ کے لیے ذکر پر مداومت کی دعا کی ہے‘‘۔ مجھ سے فجر کی نماز قضا ہو جایا کرتی تھی، حضرت کے سامنے اس کا ذکر کیا تو حضرت کی دعا اور توجہ کی برکت سے اللہ نے اس کمزوری سے نجات بخش دی، اب الحمدللہ فجر کی نماز ہی سب سے آسان لگتی ہے۔ ۱۹۹۵ء میں مدینہ منورہ میں حضرت رحمہ اللہ کے ہاتھ پر بیعت کی۔ چند سالوں بعد ہی دورانِ اعتکاف حضرت رحمہ اللہ نے اجازت مرحمت فرما دی۔ آج کل کوئی خاص مصروفیت نہیں، بس بلاوے کا انتظار ہے۔