اپنی زندگی کے بارے میں یہ کہنا کہ "میری زندگی حرام ہوچکی" مایوسی اور ناشکری کی علامت ہے، جو شرعاً ناپسندیدہ ہے، اسلام میں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہونے سے منع کیا گیا ہے، اس لیے مسلمان کو چاہیے کہ مشکلات و پریشانیوں میں بھی صبر، دعا اور امید کا دامن تھام کر اور ایسے الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
لما في القرآن الحکیم:
قل يا عبادي الذين أسرفوا على أنفسهم لا تقنطوا من رحمة الله (سورة الزمر:٥٣)
ترجمہ: کہہ دو کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔