مہر کی کم سے کم مقدار10 درہم ہے،اور 10 درہم کا وزن موجودہ زمانے کے رائج وزن کے اعتبارسے 2 تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی ہے ، گرام کے حساب سے( 30 گرام 618ملی گرام چاندی) ،چونکہ چاندی کی قیمت میں آئے دن اتار چڑھاؤ ہوتارہتاہے،لہذا مہر کے تعین کے وقت اور اگر مہر دس درہم ہی طے ہوا ہو اور ادائیگی قیمت سے ہو تو مہر کی ادائیگی کے وقت بازار سے اس کی قیمت معلوم کرلی جائے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 101)
(أقله عشرة دراهم) لحديث البيهقي وغيره «لا مهر أقل من عشرة دراهم» ورواية الأقل تحمل على المعجل (فضة وزن سبعة) مثاقيل كما في الزكاة (مضروبة كانت أو لا)