يوٹیوب اور ٹک ٹاک پر چینل بنا کر اس میں شرعی منکرات سے بچتے ہوئے ویڈیو وغیرہ بنانا فی نفسہ جائز ہے ،جہاں تک اس پر لگنے والے اشتہارات سے کمائی کا تعلق ہے ،تو مشاہدہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر منتقل کرنے والے کو اس بات کا اختیار نہیں ہوتا کہ وہ اپنی مرضی کا اشتہار چلانے پر یوٹیوب کو پابند کرےاور جو اشتہارات یوٹیوب کی طرف سے لگائے جاتے ہیں ان میں شرعی شرائط کا خیال نہیں رکھا جاتا بلکہ اکثر اوقات غیر شرعی چیزوں پر مشتمل ہوتے ہیں اس لیے یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے اشتہارات سے حاصل کی جانے والی کمائی سے ہر صورت اجتناب ضروری ہے۔
لما فی الصحیح لمسلم :
عن مسروق عن عبد الله قال :قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "اشد الناس عذابا عند الله يوم القيامه المصورون"
(باب لاتدخل الملائكةبيتا فيه كلب ، ص:945 ،ط دارالسلام)
ترجمہ:حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخت عذاب والے تصویر بنانے والے لوگ ہیں“۔
الدرالمختار:
ان الملاهي كلها حرام ويدخل عليهم بلا اذنهم لانكار المنكر قال ابن مسعود رضي الله تعالى عنه صوت اللھو والغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت النبات قلت: وفي البزازيهاستماع الصوت صوت الملاهي كضرب قصب ونحو حرام لقوله عليه السلام استماع الملاهي معصيه والجلوس عليها فسق والتلذذ بها كفر (كتاب الحظر ولاباحة،ج:6 ، ص:349،ط سعید)