چرچ یا کسی بھی غیر مسلم عبادت گاہ کی تعمیر، تزئین و آرائش یا ان کے مذہبی مقاصد کے لیے چندہ دینا جائز نہیں ہے۔کیونکہ یہ ان کے ساتھ اس گناہ میں ایک طرح کی معاونت ہے۔
لما فی القرآن الکریم
{وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ } [المائدة: 2]
ترجمہ:گناہ اور زیادتی میں ایک دوسرے کی اعانت مت کرو اور اللہ تعالی سے ڈرا کرو بلاشبہ اللہ تعالی سخت سزا دینے والے ہیں۔