اگر کسی خاتون کو عمرہ کا طواف مکمل کرنے کے بعد حیض آجائے، تو اس سے اس کے عمرہ اور بقیہ ارکان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،بلکہ وہ حالت حیض ہی میں سعی کی ادائیگی کرے تو اس کا عمرہ ادا ہوجائے گالہٰذا عمرہ مکمل کرلے ، کیونکہ سعی کے لیے طہارت شرط نہیں۔
لما في الفتاوى الهندية:
وإن سعى جنبا أوحائضا أونفساء فسعيه صحيح وكذا لو سعى بعدما حل وجامع وكذا بعد الأشهر كذا في السراج الوهاج.
(كتاب المناسك (١/٢٤٧)