يوٹیوب پر چینل بنا کر اس میں شرعی منکرات سے بچتے ہوئے جاندار کے علاوہ بے جان اشیاء كى ویڈیو بنانا فی نفسہ جائز ہے ،جہاں تک اس پر ویڈیو لگا کر اشتہارات سے کمائی حاصل کرنے کا تعلق ہے ،تو مشاہدہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر منتقل کرنے والے کو یوٹیوب انتظامیہ کی طرف سے اس بات کا اختیار نہیں ہوتا کہ وہ اپنی مرضی کا اشتہار چلانے پر یوٹیوب انتظامیہ کو پابند کرےاور جو اشتہارات یوٹیوب کی طرف سے لگائے جاتے ہیں ان میں شرعی شرائط کا خیال نہیں رکھا جاتا بلکہ اکثر اوقات غیر شرعی چیزوں(جاندار وخواتین کی تصاویر)پر مشتمل ہوتے ہیں اس لیے یوٹیوب سے حاصل کی جانے والی کمائی سے ہر صورت میں اجتناب ضروری ہے۔
لما فی الصحیح لمسلم :
عن مسروق عن عبد الله قال :قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "اشد الناس عذابا عند الله يوم القيامه المصورون".
(باب لاتدخل الملائكةبيتا فيه كلب ، ص:٩٤٥ ،ط دارالسلام)
ترجمہ:حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخت عذاب والے تصویر بنانے والے لوگ ہیں“۔
وفي الدرالمختار:
ان الملاهي كلها حرام ويدخل عليهم بلا اذنهم لانكار المنكر قال ابن مسعود رضي الله تعالى عنه صوت اللھو والغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت النبات قلت: وفي البزازيه
استماع الصوت صوت الملاهي كضرب قصب ونحو حرام لقوله عليه السلام استماع الملاهي معصيه والجلوس عليها فسق والتلذذ بها كفر. (كتاب الحظر ولاباحة،ج:٦ ، ص:٣٤٩ ،ط سعید)