واضح رہے کہ رمی کا وقت۱۰ ذوالحجہ کی صبح صادق سے ۱۱ ذوالحجہ کی صبح صادق تک ہے البتہ۱۰ ذوالحجہ کی رمی کا مسنون وقت سورج نکلنے سے زوال تک ہے،اور زوال سے غروب تک مباح وقت ہے،جبکہ غروب کے بعد تک مؤخر کرنا مکروہ ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں حاجی کے لئےرمی کو مؤخر کرکے عصر کے بعد کرنا جائز ہے ۔اس سے نہ تو وہ گنہگار ہوگااور نہ ہی اس پر کوئی دم یا صدقہ لازم ہوگا۔
الدر المختار (2/ 515)
وأن يرمي بمتنجسة بيقين ووقته من الفجر إلى الفجر ويسن من طلوع ذكاء لزوالها ويباح لغروبها ويكره للفجر
الدر المختار (2/ 521)
فإن وقت الرمي فيه من الفجر للغروب وأما في الثاني والثالث فمن الزوال لطلوع ذكاء