عاشورا (10) محرم کے روزے کے ساتھ نو یاگیارہ محرم کے روزے کو ملانا مستحب ہے، تاہم اگر کسی نے صرف عاشورا کا ہی روزہ رکھا،تو یہ بھی درست ہے،اسکو ایک نفلی روزہ رکھنے کے ثواب کے ساتھ ساتھ عاشوراء کے روزہ کی فضیلت بھی حاصل ہوجائےگی۔
بدائع الصنائع، دارالكتب العلمية (2/ 79)
وكره بعضهم صوم يوم عاشوراء وحده لمكان التشبه باليهود، ولم يكرهه عامتهم، لأنه من الأيام الفاضلة، فيستحب استدراك فضيلتها بالصوم.
وفي التاتارخانية(3/418)
وكانوا يستحبون أن يصوموا قبل عاشورا أو بعده يوما