واضح رہے کہ اگر میاں بیوی دونوں ایک ہی حادثے میں وفات پاجائیں اور یہ معلوم نہ ہو کہ کون پہلے فوت ہوا، تو شرعاً دونوں ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے؛ یعنی شوہر کے ترکہ میں بیوی کا حصہ نہیں ہوگا اور بیوی کے ترکہ میں شوہر کا حصہ نہیں ہوگا۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں بیوی کے ورثاء کو بیوی کے اپنے مملوکہ ترکہ میں شرعی حصے کے مطالبہ کا حق حاصل ہوگا، لیکن شوہر کے ترکہ میں بیوی کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے بیوی کے ورثاء شوہر کے ترکہ میں بطورِ وارث کسی حصہ کے حقدار نہیں ہیں ۔اسی طرح شوہر کے ورثاء بھی بیوی کے ترکہ میں شوہر کی طرف سے کسی حصہ کے حقدار نہیں ہیں ۔
السراجي فى الميراث میں ہے:
"إذا ماتت جماعة ولا يدرى مات اولا جعلوا كأنهم ماتوا معا فمال كل واحد منهم لورثته الأحياء ولا يرث بعض الأموات من بعض هذا هوالمختار.
"(السراجي فى الميراث، فصل في الغرقى والحرقى، ص:59، ط:رحمانية)