واضح رہے کہ اگر سر پر لگائے جانے والے بال کسی دوسرےانسان کے ہوں تو ان کا لگانا اور لگوانا جائز نہیں گناہ کبیرہ ہے،تاہم اگر وہ بال انسان اور خنزیر کےعلاوہ کسی اور جانور کے ہوں یا مصنوعی ہوں تو ان کا لگوانا جائز ہے،بشرطیکہ کسی جائز مقصد کے تحت ایسا کیا جائے اس سے کسی کو دھوکہ دینا مقصود نہ ہو۔
لما في المشكاة المصابيح:
عن ابن عمر أن النبی ﷺ قال : لعن الله الواصلة و المستوصلة و الواشمة و المستوشمة. (کتاب اللباس(٢/١٢٦٢)
ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا: اللہ تعالی نے لعنت فرمائی اس عورت پر جو اپنے بالوں میں کسی دوسرے کے بالوں کا جوڑ لگائے اور اس عورت پر جوکسی دوسری عورت کے بالوں میں اپنے بالوں کا جوڑ لگائے اور جسم گودنے اور گدوانے والی پر ( بھی لعنت فرمائی )۔