ماہانہ و ہفتہ واری اصلاحی مجلس
ماہانہ اصلاحی مجلس

معہد الخلیل الاسلامی کے شعبۂ تربیت و اصلاح کے زیرِ اہتمام جامع مسجد الخلیل میں ہر قمری مہینے کی آخری جمعرات کو ماہانہ اصلاحی مجلس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس اصلاحی سلسلے کا آغاز بانیِ معہد حضرت مولانا محمد یحییٰ مدنی نور اللہ مرقدہٗ نے فرمایا تھا، جو تب سے بلاانقطاع جاری ہے اور بڑی تعداد میں افراد اس سے دینی و روحانی استفادہ کرتے ہیں۔ مجلس میں اصلاحی بیان، درود شریف، ذکر اور دعا کا اہتمام ہوتا ہے۔ یہ مجلس نمازِ مغرب کے بعد شروع ہوتی ہے جس میں رات کا قیام اور تہجد کا اہتمام شامل ہوتا ہے۔ نمازِ اشراق پر یہ مجلس اختتام پذیر ہوتی ہے۔ ذکر و عبادت، اصلاحِ باطن اور تعلق مع اللہ کی تجدید پر مشتمل یہ مجلس شرکاء کے لیے دینی و روحانی تربیت کا ایک جامع ماحول فراہم کرتی ہے۔

ماہانہ اصلاحی بیانات

ہفتہ وار اصلاحی مجلس

معہد الخلیل الاسلامی کے شعبۂ تربیت و اصلاح کے زیرِ اہتمام جامع مسجد الخلیل میں تزکیہ و اصلاحِ باطن کے لیے ہفتہ وار اصلاحی مجلس کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ مجلس میں دینی و اخلاقی زندگی سے متعلق اصلاحی رہنمائی و گفتگو کے ساتھ ذکر و مراقبہ کے ذریعے باطنی تربیت اور تعلق مع اللہ کی مضبوطی پر توجہ دی جاتی ہے۔ مجلس میں ختمِ خواجگان، ذکر و مراقبہ اور دعا کا اہتمام ہوتا ہے۔ یہ مجلس ہر اتوار، نمازِ ظہر کے متصل بعد منعقد ہوتی ہے اور شرکاء کے لیے اصلاح و تربیت کا ایک مستقل ہفتہ وار سلسلہ ہے۔