منظوم نذرانۂ عقیدت
منظوم نذرانۂ عقیدت
بیاد حضرت والا رحمہ اللہ
اے والد محترم!
محمد یوسف مدنی
گئے خُلد میں والدِ محترم بھی یہ کہتے ہوئے دل میں دنیا ہے فانی
کمر بستہ ہر وقت تبلیغِ دیں میں کھپا دی اسی راہ میں زندگانی
بہت یاد آئیں گی ان کی ادائیں وہ شفقت، محبت، کرم، مہربانی
گرجنا وہ اُن کا، وہ ہنسنا ہنسانا نصیحت میں ان کی وہ شیریں بیانی
وہ ذوقِ عبادت وہ ذکر و تلاوت وہ پُر نور لمحے وہ محفل سہانی
خدا اس کو آباد رکھے ابد تک مدرسہ معہدؔ ہے اب ان کی نشانی