قربانی کس پر واجب ہے اور اس کا نصاب کیا ہے؟
سوال
قربانی کس پر واجب ہے اور اس کا نصاب کیا ہے؟
جواب
قربانی ہر اس عاقل بالغ مقیم مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہےجونصاب کا مالک ہو یا اس کی ملکیت میں ضرورت سے زائد گھریلو سامان ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو یا رہائش کے مکان کے علاوہ زائد مکان موجود ہے،خواہ تجارت کے لئے ہو یا نہ ہو ،ضروری مکان اور ضروری سواری کے علاوہ پلاٹ یا دوسری گاڑیاں ہوں ، ،یا مال تجارت ،شئیرز وغیرہ ہوں تو یہ شخص قربانی کے حق میں صاحب نصاب ہے، اس پر قربانی کرنا واجب ہے ،نیزقربانی کے تین دنوںمیں سے آخری دن ذی الحجہ کی بارہویں تاریخ کےسورج غروب ہونے سے پہلے کسی صورت سے بھی نصاب کے برابر ضرورت سے زائد سامان یا رقم کا مالک بن جائے تو اس پر قربانی واجب ہے۔ قربانی کےواجب ہونے کے لئے صاحب نصاب ہونے پرایک قمری سال کا گزرنا بھی شرط نہیں ہے۔ بچہ اور مجنون کی ملکیت میں اگر ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر مال ہو تو اس پر یا اس کی طرف سے ولی پر قربانی واجب نہیں،اسی طرح جو شخص شرعی قاعدے کے موافق مسافر ہو اس پر بھی قربانی لازم نہیں۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 312) وشرائطها: أي شرائط وجوبها الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) ولم يذكر العقل والبلوغ لما فيها من الخلاف والمرأة موسرة بالمعجل لو الزوج مليا وبالمؤجل لا، بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية ولو له عقار يستغله فقيل تلزم لو قيمته نصابا، وقيل لو يدخل منه قوت سنة تلزم، وقيل قوت شهر، فمتى فضل نصاب تلزمه. ولو العقار وقفا، فإن وجب له في أيامها نصاب تلزم، وصاحب الثياب الأربعة لو ساوى الرابع نصابا غنى وثلاثة فلا الفتاوى الهندية (5/ 292) ولا يشترط أن يكون غنيا في جميع الوقت حتى لو كان فقيرا في أول الوقت، ثم أيسر في آخره تجب عليه الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 315) ان الأضحية لها وقت مقدر كالصلاة والصوم والعبرة للوجوب في آخره فمن كان غنيا آخره تلزمه الفتاوى الهندية (5/ 293) فإن كان له فيها ثلاثة بيوت وقيمة الثالث مائتا درهم فعليه الأضحية وكذا في الفرِس الثالث فإن كان له فرسان أو حماران أحدهما يساوي مائتين فهو نصاب البحر الرائق، دارالكتاب الاسلامي (2/ 245) يجب ربع العشر في عروض التجارة إذا بلغت نصابا من أحدهما فتویٰ نمبر :34757
دارالافتاء :معہد الخلیل الاسلامی بہادرآباد کراچی
قربانی کے احکام |