مضامین

حضرت مولانا محمد ابراہیم تقی صاحب

(مدرس معہد الشیخ زکریا)

احقر کی ولادت سن ۱۴۰۲ھ بمطابق ۱۹۸۲ء میں ہوئی۔ دہلی پنجابی سوداگران برادری سے تعلق ہے۔ مدرسہ تعلیم القرآن دہلی کالونی میں قرآن مجید حفظ کیا۔ درسِ نظامی کی تعلیم مکمل معہد الخلیل الاسلامی میں حاصل کی۔ جامعہ اسلامیہ کلفٹن میں تخصص فی الفقہ کی تعلیم پائی۔ میٹرک تک عصری تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔

۱۴۱۷ھ میں احقر نے درسِ نظامی کی تعلیم کے لیے معہد الخلیل الاسلامی میں داخلہ لیا، تب ہی حضرت رحمہ اللہ سے تعلق قائم ہو گیا تھا۔ ۱۴۲۱ھ یا ۱۴۲۲ھ میں حضرت کے دستِ حق پرست پر بیعت کا شرف حاصل ہوا۔

۱۴۳۳ھ میں زندگی کے آخری رمضان میں مسجد الخلیل میں حضرت نے اجازت عطا فرمائی۔ احقر صبح کے اوقات میں معہد الشیخ زکریا میں تدریس کی خدمت سر انجام دیتا ہے، بعد ازاں تجارتی مشغولیت رہتی ہے۔