مضامین

بانی ٔ معہد الخلیل الاسلامی

حضرت الحاج نثار احمد خان فتحی صاحب رحمہ اللہ

خلیفۂ مجاز حضرت قاری فتح محمد صاحب پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ


عشق کی دنیا کا اِک بطلِ جلیل خادمِ دیں بانی معہدؔ الخلیل

باقیات حضرتِ شیخ الحدیث اہلِ ہمت صاحبِ وصفِ جمیل

خوش عقیدہ ، خوش بیان و خوش کلام خوش ادا و خود شناس و خود کفیل

منہمک در خدمتِ دینِ مبین مستعد بر طاعتِ ربِّ جلیل

مدرسہ، مسجد، رسالہ، خانقاہ لگ گئی پیاسوں کی گویا اِک سبیل

اے خدا! بہتی رہے اس کے یہاں نورِ عرفانِ خدا کی سلسبیل

کارِ دیں ہو اس کے ہاتھوں سے بلند دشمنِ دیں اس کے قدموں میں ذلیل

ایسا پھیلے فیضِ احسان و سلوک رب کو جو مانے وہ مانے بے دلیل

تشنگانِ معرفت سیراب ہوں علم کی بہتی رہے یہ سلسبیل

ذکرِ اسمِ ذات کی آواز سے تا اَبد گونجا کرے معہدؔ الخلیل