جناب الحاج عبدالکریم صاحب
احقر کا سنِ ولادت ۱۹۴۹ء ہے۔ گجراتی میمن برادری سے تعلق ہے۔ سن ۱۹۸۹ء میں حضرت رحمہ اللہ کے دامنِ تربیت سے وابستگی کا شرف حاصل ہوا۔ پچیس سالہ رفاقت کی ہر گھڑی ہی یادگار ہے۔ حضرت رحمہ اللہ کی ہر ادا ہی جازبِ قلب و نظر تھی۔ کس کس لمحے اور کس کس ادا کو زیرِ قلم لایا جائے۔
۲۰۰۲ء میں حضرت رحمہ اللہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دورانِ اعتکاف اس نابکار کو معہد الخلیل میں اجازت مرحمت فرمائی۔