واضح رہے کہ نکاح کے وقت مہر میں جو کچھ طے کیا جائے جب تک شوہر بیوی کو وہ ادا نہیں کرتا اس کے ذمہ وہ دین رہتا ہے،اس پر وہی طے شدہ مہر کے طور پر بیوی کو دینا لازم ہوتا ہے ۔
لہذا صورت مسئولہ میں عقد نکاح کے وقت مہراگر 10تولہ سونا مقررکیا گیا تھا اس وقت کی اسکی مالیت مہر کے طور پر مقرر نہیں کی گئی تھی تو شوہر بیوی کو 10 تولہ سونا ہی ادا کرنے کا پابند ہے، البتہ اگر میاں بیوی باہمی رضامندی سے 10تولہ سونے کی کوئی قیمت طے کرلیں توباہمی رضامندی سے اس پر بھی عمل کیا جاسکتا ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 201)
ولا مهر لها قبل الدخول وبعده يجب المسمى
الفتاوى الهندية (1/ 303)
(ثم الأصل) في التسمية أنها إن صحت وتقررت يجب المسمى
الموسوعة الفقهية الكويتية (21/ 133)
وإن استقرض شيئا من المكيلات أو الموزونات أو المسكوكات من الذهب والفضة، فرخصت أسعارها أو غلت ، فعليه رد مثلها ، ولا عبرة برخصها وغلوها